177

ایون فیلڈ ریفرنس سابق وزیراعظم کا جواب جمع۔

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے اور نیب کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں خارج کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔
ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نامزد نوازشریف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے۔ نوازشریف نے جواب میں مؤقف پیش کیا ہے کہ احتساب عدالت نے لندن فلیٹس کی ملکیت کے شواہد کے بغیر فیصلہ دیا، ریکارڈ پر کوئی شواہد نہیں آئے جس سے لندن فلیٹس کی ملکیت میری ثابت ہو۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا لیکن یہ نہیں بتایا کہ آمدن کتنی ہے اور اثاثے کتنے ہیں، معلوم آمدن والا پورا حصہ مقدمے سے غائب ہے اور عدالت نے آمدن اور اثاثوں کے موازنہ کے بغیر ہی سزا سنا دی، احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں