حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم۔
لاہور: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آتے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملک کے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کے لیے ڈھائی ماہ لگ گئے ، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے اور اب ملک بحران سے نکل گیا ہے جب کہ ہم وسائل نہیں احساس کی کمی کاشکارہیں، احساس اور رحم کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے احساس پر مبنی ایک معاشرے کو تشکیل کرنا ہے، احساس اوررحم کے جذبے کے تحت شیلٹرہوم بنانے کا فیصلہ کیا، مفلس لوگوں کو دیکھ کر جس کے دل میں رحم نہ آئے وہ انسان ہی نہیں جب کہ رات کو کھلے آسمان تلے سونے والوں کے لیے لاہور میں 5 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، ان پناہ گاہوں میں مکمل سہولیات میسر ہوں گی۔…
180