166

بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیر پکڑ لیے۔

بھارتی سکیورٹی فورسز کی سیرکریک میں کاروائی پانچ پاکستانی ماہی گیر گرفتار کشتی ضبط،انصار برنی کا پاکستانی پانیوں سے کشتی سمیت ماہی گیروں کی گرفتاری پر شدید احتجاج بازیابی کی اپیل.انصار برنی انٹرنیشنل ٹرسٹ سربراہ و سابقہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ایڈووکیٹ انصار برنی نے پاکستانی پانیوں سے 5 غریب ماہی گیروں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی اہکاروں کی جانب سے پاک سمندری حدود کی خلاف ورزی کرکے غریب ماہی گیروں کیخلاف دہرتی تنگ کرکے بے گناہ ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکو سالوں تک قید کرنا ظلم زیادتی و انسانی حقوق کی پائیمالی ہے اس نے کھاکہ پیٹ گذر کی خاطر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانیوالے غریب ماہی گیروں کو چن چن کر گرفتار کرنا اور ان سے روزگار کا ذریعہ چھیننا بیحد ظلم ہے ماہی گیروں کی گرفتاری اور قابض بہارتی اہلکاروں کی ظالمانہ کاروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے حکومت وقت سمیت عالم امن سے اپیل کی کہ بھارتی اہلکاروں کی کھلی دہشتگردی کا نوٹس لیکر گرفتار بے گناہ پاکستانی ماہی گیروں کو بازیاب کرواکے انکے ورثہ میں چھائی بے چینی ختم کی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں