174

پولیس کا کریک ڈاؤن

گوجرانوالہ تھانہ ایمن آباد کی دبنگ کاروائی
ایک ماہ کےدوران7 منشیات فروش، 3 ناجائز اسلحہ 14 اشتہاری 3 عدالتی اشتہاری اور 7 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار
منظر سعید بٹ sho تھانہ ایمن آباد
جرائم پر قابو پانے کے لیے عوام اور پولیس کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیئے
نئی نسل کو جہاں تک ممکن ہو معاشرے کے اس ناسور سےبچائیں گے ۔
منشیات فروش اب اپنا بستر گول کر لیں اور میرے علاقے سے نکل جائیں ۔
اےایس آئی غلام فرید
تھانہ ایمن آباد نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے7 منشیات فروش، 3 ناجائز اسلحہ 14 اشتہاری 3 عدالتی اشتہاری اور 7 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ایمن آباد ایس ایچ او منظر سعید بٹ کے حکم پر اے ایس آئی اکرم گجر اورغلام فرید کا پولیس پارٹی کے ہمراہ سرچ آپریشن ایک ماہ کے دوران سات منشیات کے تین ناجائز اسلحہ چودہ اشتہاری تین عدالتی اشتہاری سات ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کر لیے سینکڑوں کارتوس برآمد ناجائز اسلحہ قبضہ میں لیکر ہزاروں گرام چرس شراب کی بوتلوں سیمت چالو بھٹی پکڑ کر تمام ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف دفعات کے مقدمات درج کر لئے دوران گفتگو ایس ایچ او منظر سعید بٹ کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان ومال کی محافظ ہے ۔جرائم کی شرح پر قابو پانے کے لیے عوام اور پولیس کا ایک ساتھ ہونا بے حد ضروری ہے کیونکہ منشیات سے معاشرہ تباہ برباد ہو جاتا ہے اور نئی نسل کو جہاں تک ممکن ہو معاشرے کے اس ناسور سے
بچائیں گے منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں اس لیے انکے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا یا تو وہ منشیات فروشی چھوڑ دیں ورنہ اپنا بستر گول کر لیں اور علاقہ بدر ہو جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں