179

خاتون کی خود کشی یا وجہ کچھ اور

اسلام آباد


تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سیکٹر جی نائن مرکز میں واقع نجی ہوٹل میں خاتون نے مبینہ طور پسٹل سے فائر کرکے خودکشی کرلی.
خاتون مصباح کاشف کا تعلق نوشہرہ سے بتایا جاتا ہے جو 19 اکتوبر سے ہوٹل میں مقیم تھیں.
پولیس نے ہوٹل کے عملے کو شامل تفتيش کرلیا ہے.
پولیس ذرائع کا کہنا ہے خاتون گزشتہ روز ہوٹل انتظامیہ کو ڈسٹرب نہ کرنے کا کہہ کر کمرے میں گئی اور بعدازاں اس کی نعش برآمد ہوئی.
پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو خاتون کے بھائی، بہن اور بہنوئی ملنے آئے، کمرہ کھولنے پر خاتون کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی.
خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مصباح نے خود کو گولی ماری ہے.
وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی.
پولیس نے خاتون کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کرکے تفتيش شروع کردی ہے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں