جہانیاں. بااثر شخص کی محنت کش کی 14سالہ بچی سے زیادتی، والدین کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا, بچی اڑھائی ماہ کی حاملہ ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا, لواحقین کا احتجاج, حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ, جہانیاں کے نواحی علاقہ چک نمبر 106دس آر کے رہائشی قاسم شاہ، خالدہ بی بی نے اہل علاقہ سابق کونسلرشاہ محمد،خالد فاروق، محمد اکرم، محمداسلم گل کے ہمراہ بتایاکہ اہل خانہ گھر سے باہر گئے تھے، رابعہ کوگھر میں اکیلی پا کر ہمسایہ شہباز عرف ببل گھر میں داخل ہو گیا اور اسے رسیوں سے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا، والدین کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا، معصوم رابعہ دھمکیوں سے گھبرا گئی اور والدین کو کچھ بتانے سے گریز کرتی رہی، رابعہ کی طبیعت خراب رہنے لگی ٹیسٹ کروائے تووہ اڑھائی ماہ کی حاملہ نکلی،متاثرین کا کہنا ہے کہ5 روز قبل تھانہ جہانیاں میں درخواست گزاری لیکن ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج ہوا نہ ملزم کو گرفتار کیا جاسکا ہے،انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
174