167

پولیس مقابلے کا عینی شاہد نے بیان دے دیا۔

نبی بخش مبینہ پولیس مقابلہ، واقعے کا عینی شاہد سامنے آگیا

عینی شاہد عبدالخالق نامی بھکاری نے پولیس کوبیان ریکارڈ کروا دیا
ڈکیتی کا شکار ہونے والی فیملی نے مجھے بھیک دی، عینی شاہد
بقایا رقم واپس کررہا تھا تو اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر دو افراد آئے
پیچھے بیٹھے شخص نے اسلحہ نکال کر متاثرہ شخص کے پیٹ پر لگا دیا
اسلحہ بردار ملزم نے مرد سے بٹوہ اور خاتون سے بیگ بھی چھین لیا
موٹر سائیکل چلانے والا موٹا سا آدمی تھا جس کی سفید داڑھی تھی
اسلحے والے ملزم نے لوٹ مار کرکے سامان داڑھی والے شخص کو دیا جس نے سامان رکھ لیا
لوٹ مار کرکے ملزمان نے جیسے ہی موٹر سائیکل پر نکلے، فائرنگ کی آواز آئی
جاکر دیکھا تو موٹر سائیکل چلانے والا سفید دارھی والا گرا ہوا تھا اور اسکا ساتھی بھاگ گیا تھا۔ عینی شاہد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں