بریکنگ نیوز – شیخوپورہ چیچوکی ملیاں ریلوے لائن پر چلنے والا شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے نا معلوم شخص کی نعش پولیس کے حوالے کر دی- اطلاع کے مطابق تقریبا” 40 سالہ شخص ریلوے لائن کے ساتھ پیدل چل رہا تھا کہ لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا- جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے حوالے کر دیا-

ٹرانسفر پوسٹنگ۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے۔ 01۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن۔ سب انسپکٹر رائے عبدالحمید 02۔ ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے سب انسپکٹر ملک شبیر حسین۔ 03۔ ایس ایچ او تھانہ فیروزوالہ سب انسپکٹر عامر محبوب۔ 04۔ ایس ایچ او تھانہ صفدر آباد انسپکٹر زاہد سیلم 05۔انسپکٹر عبداللہ پاشا اور انسپکٹر سرفراز یوسف کو کلوز لائن کر دیا۔