سندھ حکومت کا بڑا اقدام: نجی اسکولوں میں کتابیں اور یونیفارم فروخت پر پابندی
حکومتِ سندھ کے محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں میں کتابیں، کاپیاں، یونیفارم اور اسٹیشنری فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول والدین کو کسی مخصوص دکان سے خریداری پر مجبور نہیں کر سکیں گے اور صرف بک لسٹ فراہم کریں گے۔ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف جرمانے اور رجسٹریشن منسوخی سمیت سخت کارروائی کی جائے گی۔
11