263

میٹرک تک نصاب میں تبدیلی, کٸی ہزار سکول بند یا ختم ہونگے۔

میٹرک تک نصاب میں تبدیلیاں، 10 ہزار اسکول بند یا ختم ہوں گے۔

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نئی تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پہلی کلاس سے میٹرک تک اسلامیات، معاشرتی علوم اور اردو کی درسی کتب کے نصاب میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی، 65 ء کی جنگ، افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں، منشیات کیخلاف مضامین ، حضور اکرم ﷺ کی سیرت، غزوات کو نصاب میں شامل کیا جائیگا۔

ریشنلائزیشن مکمل کر کے پنجاب بھر میں 10 ہزار اسکول ختم یا قریبی بڑے اسکولوں میں ضم کیے جائیں گے، پرائمری سکولوں میں اسکیل 14 اور مڈل اسکولوں میں اسکیل 17 کے سینیئر ٹیچرز ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریسز تعینات کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں