18سالہ دوشیزہ کے قتل کا ڈراپ سین، باپ اور بھائی ہی قاتل نکلے۔
لاہور: مانگا منڈی میں نوجوان لڑکی کے غیرت کے نام پر قتل کا ڈراپ سین ہوگیا لڑکی کے والد اور بھائی ہی قاتل نکلے۔
لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 18 سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے لڑکی کے قتل کے الزام میں باپ ذوالفقار اوربھائی ندیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی ندیم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بد کرداری کے شبہ میں باپ ذوالفقار کے مشورہ سے بہن کو قتل کیا۔