رہنماؤں نے رابطے تیز کر دیئے، سیاسی ہلچل ہو سکتی ہے۔
کراچی: سندھ میں ایسی سیاسی فضاء بن گئی ہے، جس میں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ صوبے کے سیاسی حالات میں کوئی ڈرامائی یا غیر معمولی ہلچل پیدا ہو سکتی ہے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر متوقع اور حیران کن طور پر بہت طویل ہو گیا ہے جو 9 جنوری 2019ء کو شروع ہوا تھا اور 14 فروری کو 36 ویں دن بھی جاری رہے گا ۔ حالانکہ اسمبلی کے پاس قانون سازی کا کوئی بزنس بھی نہیں ہے۔ اس اجلاس کو اتنی طوالت کیوں دی جا رہی ہے؟ یہ سوال بہت اہم ہوگیا ہے ۔ اس کے ساتھ یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ کیا سندھ اسمبلی دو ماہ کے لیے معطل ہو سکتی ہے اور گورنر راج لگ سکتا ہے۔