239

شیخ رشید اور بلاول کا ایکدوسرے پے لفظی جنگ کا آ غاز۔

شیخ رشید اور بلاول بھٹو کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دیا جس کے جواب میں شیخ رشید نے ان کے والد پر طنز کے تیر چلادیے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی۔

شیخ رشید نے بلاول کو مخاطب کرتے کہا کہ بلو رانی نے کہا کہ میرے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں اس کا جواب 5 فروری کو فیصل آباد میں دوں گا، آصف زرداری نے فالودے والے اور مُردوں کے نام پر اکاؤنٹ بنائے، وہ اس ملک کی سب سے بڑی بیماری اور گٹر ہیں جبکہ بلاول بھی اپنے والد کے پیچھے چل پڑا ہے، وہ لانگ مارچ نہیں لونگ مارچ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں