265

وزیر اعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات,سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات، سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی اور جے آئی ٹی وزیراعظم کو رپورٹ بھی پیش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں