صحافیوں کا کام حکومت بنانا گرانا نہیں بلکہ رپورٹنگ کرنا ہے، شاہ محمود
ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آصف زرداری کی بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ صحافیوں کا کام حکومت بنانا گرانا نہیں بلکہ رپورٹنگ کرنا ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں جموریت، اٹھارویں ترمیم اور آئین کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن کچھ شخصیات کے مفادات کو خطرہ ضرور ہوسکتا ہے،حکومت کی ن لیگ سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، بلکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مک مکا اور ڈیل ہو رہی ہے، یہ لوگ اپنی سیاسی بقا کے چکر میں ہیں، ماضی میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر مقدمے بنائے ہیں، بلاول بھٹو کو لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ سندھ کی حکومت کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔