ن لیگ اور پی پی پیسے دے رہی ہیں تو وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، شیخ رشید
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ڈیل ناکام ہوگئی ہے اور ڈھیل کا ففٹی ففٹی پروگرام چل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان سے آج میں بہت بڑی بات کہنے جارہا ہوں، وہ خفا نہ ہوں اگر یہ دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پیسے دے رہی ہیں اور ان افواہوں میں حقیقت ہے تو قوم کو اعتماد میں لیا جائے، نہ مفت کی ڈیل قبول ہے نہ مفت کی ڈھیل قبول ہے، انہیں جانے نہیں دینے گے۔