316

موٹر ساٸیکل چوری کر کے فروخت کرنے والے 5 پولیس اہلکار گرفتار۔

موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے 5 پولیس اہلکار گرفتار۔

لاہور: تھانہ لوئر مال پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے پولیس اہلکار خود ہی چور بن گئے۔ لوئر مال پولیس نے مال خانے سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

ملزمان مال خانے سے موٹر سائیکل چوری کرکے بلال گنج مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے ملزمان سے دس موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

لوئر مال پولیس کو اطلاع ملی کہ نامعلوم افراد ایک مزداگاڑی پر متعدد موٹر سائیکل لوڈ کر کر لے جارہے ہیں۔ جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر مزدہ کو روکا تو ایک شخص موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دیگر پانچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں