272

تعلیمی اداروں میں منشیات روکنے کیلیے ادارے ایک پیج پر۔

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی روکنے کیلیے ادارے ایک پیج پر آگئے۔

کراچی: کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرجوڑلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ سندھ میں کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کیلیے اہم نوعیت کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت اے این ایف کے فورس کمانڈر بریگیڈئیر منصور احمد نے کی، اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق اور نئی حکمت عملی کے تحت منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لیے باہمی اقدامات کے تحت کارروائیوں کا دائرہ بڑھانے پر غور کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں