234

بسنت کے منچلوں کیلیے خوشخبری ۔

پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا اعلان کردیا۔

لاہور: عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ سال فروری میں بسنت کا تہوار منانے کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان، سیکرٹری کلچر بلال بٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اظہر علی خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں بسنت منانے کا اعلان کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بسنت منانے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور آئندہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بسنت کے موقع پر حفاظتی تدابیر کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبائی وزرا کے ساتھ ڈی آئی جی بھی شامل ہیں، کمیٹی تمام انتظامات کا جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں