ڈی ایس پی شمالی چھاﺅنی اشتیاق خان کی نگرانی میں .
لاہور:ڈی ایس پی شمالی چھاﺅنی اشتیاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او شمالی چھاﺅنی جاوید صدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نیب اور حساس ادارے کے اہلکار بن کر کاروباری افراد کو لوٹنے والاگروہ گرفتار کر لیا ہے۔ گروہ میں حاضر سروس 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن وقاص نذیر اور ایس پی کینٹ آپریشن ملک آصف امین اعوان کی ہدایت پر ڈی ایس پی شمالی چھاﺅنی سرکل اشتیاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او شمالی چھاﺅنی جاوید صدیق اور انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاﺅنی انسپکٹر ناصر بیگ، سب انسپکٹر ملک شوکت علی سمیت خالد محمود و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور اس ٹیم نے شب و روز محنت کر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث سرغنہ سرفراز خاں عرف اویس سمیت 9 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی اشتیاق خان کے مطابق گرفتار گروہ میں 5 حاضر سروس پولیس اہلکاربھی شامل ہیں اور اس گروہ کا تعلق ایک منظم گروہ سے ہے جو نیب و حساس ادارے کے جعلی افسر اور اہلکار بن کر کاروباری افراد کو لوٹنے تھے اور گرفتار ملزمان سرغنہ سرفراز خاں عرف اویس، اے ایس آئی تسلیم محمد، علی رضا کانسٹیبل ، محمد علی اور نعیم وغیرہ اغوا برائے تاوان اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان سے نیب کے جعلی اریسٹ وارنٹ اور ہتھکڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور دوران ابتدائی تفتیش ملزمان سے 8 لاکھ روپے نقدی ، جدید اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اشتیاق خان کے مطابق گرفتارملزمان نے غازی آباد ، شمالی چھاﺅنی ، ہربسن پورہ، سمن آباد ، باٹا پور اورشہر کے دیگر پوش اور گنجان علاقوں میں نیب اور حساس ادارے کے جعلی افسر اور اہلکاربن کر اغوا برائے تاوان اور قتل کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید لاکھوں کی ریکوری کے لئے تفتیش جاری ہے اوراس خطرناک گرو ہ کی گرفتاری پر سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن نے ڈی ایس پی شمالی چھاﺅنی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
233