265

اب زائد فیس کی وجہ سے کوئی طالبعلم کو نہیں نکال سکتا۔

اسکولوں نے زائد فیس نہ دینے پر طالبعلم کو نکالا تو سخت کارروائی ہوگی، سپریم کورٹ۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ نجی اسکولوں نے زائد فیس نہ دینے پر کسی طالبعلم کو نکالا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی 20 فیصد فیس کم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے 22 نجی اسکولز کو اپنی فیس کم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تمام نجی اسکولز آئندہ تعلیمی سال کیلئے 5 فیصد فیس میں اضافہ کرسکتے ہیں، تاہم فیس میں 6 سے 8 اضافہ ریگولیٹری باڈی کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

عدالت نے اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کی لی گئی فیس کو ایڈجسٹ یا دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نجی اسکول بند نہیں ہوگا نہ کسی طالب علم کا نکالا جائیگا، اسکول بند ہوا یا کسی طالبعلم کو نکالا گیا تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں