*پریس ریلز*
*پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،ایل پی جی ٹینکر سے چھالیہ اور گٹکا برآمد*
مورخہ28اکتوبر2022:پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں غیر قانو نی اشیاء اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگوادر سے کراچی آنے والے ایک مشکوک ایل پی جی ٹینکر سے دوران چیکنگ 18177کلو گرام چھالیہ اور16677پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر کے2افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی چھالیہ اور انڈین گٹکا کی مالیت تقریبا26.51
ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ حراست میں لیے گئے اسمگلرز سے مزید تفتیش جا ری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز