295

بریکنگ نیوز پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے قربانی کے وقت بھپرنے والے بھینسے پر فائرنگ کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کرکے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے قربانی کے وقت بھپرنے والے بھینسے پر فائرنگ کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کرکے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

یہ واقعہ عید الاضحیٰ کے پہلے روز بدھ کو کراچی یونیوسٹی ہاٶسنگ سوساٸٹی میں پیش آیا، جس کے دوران ملزمان فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عمارتوں کے درمیاں خالی میدان میں لوگوں کے پیچھے بھاگتے بے قابو بھینسے کو مارنے کے لیے کئی افراد رپیٹر، بندوق اور پستول سے فائرنگ کر رہے ہیں۔

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کراچی اے ایس آئی ارشاد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ سچل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے وائرل ویڈیو کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں عمران، زبیر، عطاالرحمان، نور علی، وسیم احمد، معین الرحمان، سلمان اور عرفان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے فاٸرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بشمول رپیٹر اور کارتوس بھی برآمد کرلیے جبکہ ویڈیو میں ملوث دیگر چار نوجوانوں کی شناخت ارسلان، روشن، زاہد اور وقار کے ناموں سے ہوٸی ہے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے ’اینیمل کرولٹی ایکٹ‘ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

سچل تھانے کے اہلکار محمد علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’گرفتار ملزمان نے بتایا کہ قربانی کے لیے لائے گئے بھینسے کو قصائی نے گرانا چاہا تو بھینسا بے قابو ہوگیا اور کئی افراد کو زخمی کردیا، اس لیے فائرنگ کی۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں