252

بریکنیگ نیوز : آج لو کو شیڈ کندیاں میں یوم یکجھتی کشمیر کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی مزید جانتے ہیں کندیاں سے اپنے ڈپٹی بیو رو چیف عطاء محمّد شاہ کی اس رپورٹ میں جی عطاء محمّد شاہ

عطا: آج لو کو شیڈ کندیاں میں یوم یکجھتی کشمیر کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی مزید جانتے ہیں کندیاں سے اپنے ڈپٹی بیو رو چیف عطاء محمّد شاہ کی اس رپورٹ میں
جی عطاء محمّد شاہ

*کشمیریوں سے لاالہ الا اللہ کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چکوال*

*یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے سیمیناراور ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریسکیو اسٹیشن پر کشمیری پرچم لہرایا گیا۔ ایمرجنسی آفیسرساجد حسین*

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیریوں کے ساتھ لاالہ الا اللہ کا رشتہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے کشمیریوں بھائیوں کی آواز بن کر ان پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کوروکنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے5فروری یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ حکومتی اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ہیڈ آفس کی ہدایات کے مطابق عوام میں یکجہتی کشمیر کے جذبے کو ابھارنے کیلیے واک کا انعقاد کیا گیا جبکہ اسٹیشن پر پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرایا گیا۔ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم،ادویات کی کمی،خوراک و روزہ مرہ کی اشیا ء کی بندش اور بلکتے بچوں کی ضروریات پر عوامی جذبات کے پیش نظرریسکیو اسٹیشن پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا، کشمیر بنے کا پاکستان کے بینرز لگائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ریلی اور دیگر تقریبات میں ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو رضاکاران نے بھرپور شرکت کی بیوروچیف خاور شہزاد چکوال

لسبیلہ سونمیانی:
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سونمیانی سے اساتزا اور طلبہ کی کشمیر یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کشمیر بنے گا پاکستان کے نارے بلند طلبہ کا کہنا کہ مودی سرکار اپنا ظلم کشمیر سے ہٹائیں کشمیر جنت ہے جنت مسلمانوں کی ہوتی ہے کافروں کی نہیں مودی نے نہتی عوام مرد خواتین بچوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے ھم 5 فروری کشمیر بھائیوں سے یکجہتی کرتے ہے کے پاکستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ہم مودی سرکار کو یہ میسج دینا چاہتے ہیں ک کشمیر میں اپنے اوچھے ہتھکنڈے بند کردے اگر مودی سرکار باز نہ آئی تو ایسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ کشمیر بنے گا پاکستان:

پورے ملک کی طرح آج ضلع تھرپارکر میں 5 فروری پر کشمیری بھائیوں سے اظہار ہمدردی طور پر کشمیر ڈے منایا گیا اس سلسلے میں ضلع ہیڈکوارٹر مٹھی، اسلام کوٹ، چیلہار، ڈیپلو، ننگرپارکر اور چھاچھرو میں بھی ریلی نکالی گئی اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

*کشور کمار سرے عام سی آئی ڈی نیوز رپورٹر ضلع تھرپارکر*

ایم پی اے مہوش سلطانہ نے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق خود ارادیت کے مسلمہ پیدائشی حق کے حصول کیلئے کشمیریوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی،

ریس گوٹھ کراچی*

*السلام علیکم جمعہ مبارک، آج 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ہر شخص سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا، یا کسی بھی فورم پر جہاں تک اس کی رسائی ہے، کشمیر کے لیئے آواز بلند کریں اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو بھارت اور بھارتی مظالم سے آزاد فرمائے، دعاوں میں یاد رکھیں*

*سماجی کارکن میر اسد جان محمد حسنی اینڈ مسلم حفیظ مری*

: موٹر وے
* سیکٹر M-3 *

* بیٹ -13 میں
آج یوم یکجہتی کشمیر میں منایا گیا۔

* مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ *

کشمیری عوام کی آذادی اور شہدا کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پانا فلیکسز ٹول پلازوں میں آویزاں کیے گئے۔

اسٹال کا انتظام مین ٹول پلازہ شرق پور میں کیا گیا تھا جہاں پر جھنڈے / پرچے تقسیم کیے گئے تھے۔

یوم کشمیر کے حوالے سے اسٹیکرز کو گاڑیوں پر چسپاں کیا گیا۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں افسران اور عوام نے شرکت کی اور آزادی کشمیر کے نعرے لگائے گئے۔

*
لسبیلہ سونمیانی:
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سونمیانی سے اساتزا اور طلبہ کی کشمیر یکجہتی کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند طلبہ کا کہنا کہ مودی سرکار اپنا ظلم کشمیر سے ہٹائیں کشمیر جنت ہے جنت مسلمانوں کی ہوتی ہے کافروں کی نہیں مودی نے نہتی عوام مرد خواتین بچوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے ھم 5 فروری کشمیر بھائیوں سے یکجہتی کرتے ہے کے پاکستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ہم مودی سرکار کو یہ میسج دینا چاہتے ہیں کے کشمیر میں اپنے اوچھے ہتھکنڈے بند کردے اگر مودی سرکار باز نہ آئی تو اسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ کشمیر بنے گا پاکستان

*چوآسیدن شاہ میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ریلی کا انعقاد۔ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کی شرکت ۔*
5 فروری کے حوالے سے یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام گورنمنٹ اداروں، میونسپل کمیٹی اور سول سوسائٹی چوآ سیدن شاہ کے زیر انتظام اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف کے زیر نگرانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوآ سیدن شاہ، چیف آ فیسر، محکمہ پولیس، محکمہ صحت اور دیگر سیاسی عمائدین راجہ راشد اقبال، راجہ ارشد اقبال،ڈی ایس پی راجہ خان زمان،اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف، ملک اظہر شہزاد، سمیت ٹی ایم اے عملہ، عوام کی بڑی تعداد اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ ریلی کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے ۔ شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی ٹی ایم اے آفس سے شروع ہو کر عوامی ہائوس کے قریب اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی حکومت اور فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہوچکے ہیں کشمیری عوام مایوس ہوکر حسرت بھری نگاہیں پاکستانی قوم کی جانب مرکوز کئے رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ کہ مظلوم کشمیریوں کے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کی حق میں تمام عالمی فورمزپر بھرپور انداز میں آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی بند کروانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی انڈیاسے جدوجہد آزادی کی ہرممکن حمایت کی جائے گی اور انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گی ۔
بیورو چیف خاور شہزاد چکوا

: شیخوپورہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن آزادی کشمیر کی جنگ لڑنے والے شہداء کی یاد میں شیخوپورہ پولیس بھی اپنے شہداء کو نہ بھولی۔ ۔ جس میں ٖضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت کے مطابق اپنے اپنے علاقہ میں شہداء کے گھروں میں گئے ، انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔ شہداء کی قربانیوں اور محکمہ میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہداء کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ شہداء کے بچوں میں مٹھائی تقسیم کی اور انکے ساتھ وقت گزارا۔
ترجمان پولیس
رانا رمضان بیورچیف شیخوپورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں