30 .1 .2021 کو ادکارہ نیلو بیگم نے 12سال کی عمر میں بھوانی جنکشن سے فلمی صنعت میں قدم رکھا
اداکارہ نیلو فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا
سرگودہا کی نواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی سنتھیا الیگزینڈر فلمی دنیا کی نیلو بنی
نیلو کافلمی کیرئیر ہالی وڈ کی مشہور فلم بھوانی جنکشن سے شروع ہوا لیکن انہوں نے شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی
شاہ ایران کے سامنے رقص کے لیے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم بھی لکھی
نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا
اداکارہ نیلو بیگم نے اپنے فلمی کیریئر میں بے شمار یادگار رول پلے کیے ان کا سب سے بیسٹ کام 1960 کے زمانے میں تھا ۔ نیلو کی یادگار فلمیں دوشیزہ ۔ عذرا ۔ زرقا ۔ بنجارن ۔ بیٹی ۔ ڈاچی ۔ جی دار ۔ شیر دی بچی ۔ ناگن ۔ اور دیگر ایسی بے شمار فلمیں ہیں