وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا چھانگا مانگا کا اچانک دورہ
وزیر اعلی عثمان بزدار کے دورے سے انتظامیہ بھی لا علم رہی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شجرکاری مہم کے تحت چھانگا مانگا میں پودا لگایا
درخت لگا کر نئی نسلوں کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان دیں گے۔عثمان بزدار
ماضی میں چھانگا مانگا کے جنگل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی – عثمان بزدار
سابق ادوار میں ٹمبر مافیاکو سیاسی پشت پناہی حاصل رہی – عثمان بزدار
جنگل کی قیمتی زمین پر قبضے ہوئے- عثمان بزدار
ہم نے چھانگا مانگا میں قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے -عثمان بزدار
چھانگا مانگا جنگل میں نئے پودے لگائے گئے ہیں – عثمان بزدار
درخت لگانا قومی فریضہ ہی نہیں، سماجی اور مذہبی اقدار میں بھی شامل ہے- عثمان بزدار
چھانگا مانگا کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم مصنوعی جنگل ہمارا حیاتیاتی ورثہ ہے- عثمان بزدار
چھانگا مانگا کا جنگل محض درختوں کا ذخیرہ ہی نہیں بلکہ جنگلی حیات کے فروغ کا ذریعہ بھی ہے- عثمان بزدار
شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں – عثمان بزدار