312

مری میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ کی ملاقات – ◾برٹش ہائی کمشنر اسلام آباد کی پولیٹیکل کونسلر زوی ویئر بھی ملاقات میں موجود تھیں –

مری میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ کی ملاقات –

◾برٹش ہائی کمشنر اسلام آباد کی پولیٹیکل کونسلر زوی ویئر بھی ملاقات میں موجود تھیں –

◾ملاقات میں تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیالات –

◾پنجاب کے طلبہ کے لئے برطانیہ کی اعلیٰ جامعات میں اعلی تعلیم کے مواقع بڑھانےسے متعلق امور کا جائزہ –

◾وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کے پائے دار اقدامات سے آگاہ کیا –

◾موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی مہارتوں سے مستفید ہونے پر اتفاق –

◾وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کی نگرانی کرنے والے کے پی آئی سسٹم سے آگاہ کیا –

◾ڈیجیٹل پنجاب کےلئے جاری اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی –

◾وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے برطانوی اداروں کو نواز شریف آئی سٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی –

◾برطانوی ہائی کمشنر کو پنجاب میں سولر پینلز پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا گیا –

“پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں داخل ہو چکا ہے – عن قریب پنجاب خطے کو لیڈ کرے گا ، ان شاء اللّٰہ !” محترمہ مریم نواز شریف –

◾”آئی ٹی یونیورسٹیز کے قیام میں معاونت کے لئے برطانوی اداروں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔”؛ محترمہ مریم نواز شریف –

◾”لاہور میں محمد نوازشریف آئی ٹی سٹی ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے-“؛ محترمہ مریم نواز شریف –

◾وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فارن کامن ویلتھ اینڈڈویلپمنٹ آفس کے تعلیم اور دیگر شعبوں کے اشترک کار کو سراہا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں