339

سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب احرام میں ملبوس عمرہ زائرین کے سجدے کے منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے

سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے قریب احرام میں ملبوس عمرہ زائرین کے سجدے کے منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر عبدالرحمن السھلی نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ عصر کی نماز ادا کرتے ہوئے زائرین کی تصویر بنائی جس میں نمازی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند نظر آرہے ہیں۔ تمام عمرہ زائرین سجدے کی حالت میں اور احرام میں ہیں۔
صارفین نے اس دلکش منظر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “سجدے کے دوران عمرہ زائرین بکھرے ہوئے سفید موتیوں کی مانند لگ رہے ہیں”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں