254

گرل فرینڈ کی کسی اور سے شادی پر ناراض نوجوان نے تحفے میں بم بھیج دیا، دلہا ہلاک

*گرل فرینڈ کی کسی اور سے شادی پر ناراض نوجوان نے تحفے میں بم بھیج دیا، دلہا ہلاک*

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں اپنی سابق گرل فرینڈ کی شادی پر نوجوان نے ہوم تھیٹر کا تحفہ بھیجا۔ دلہا نے جیسے ہی ہوم تھیٹر کا پلگ لگایا وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دلہا کا بھائی اور ڈیڑھ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دلہا کے بھائی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شادی میں دئیے گئے تحائف کی لسٹ چیک کرنے پر دلہن کے سابق بوائے فرینڈ کے بارے میں انکشاف ہوا۔

پولیس نے بم نصب کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے لڑکی سے بدلہ لینے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں