235

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈ کو نقد کروانے کی تاریخ 30 جون 2023 تک بڑھادی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈ کو نقد کروانے کی تاریخ 30 جون 2023 تک بڑھادی ہے۔

جن پرائز بانڈز کو نقد کروانے کی تاریخ بڑھائی گئی ہے ان میں ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ شامل ہیں۔

بانڈ ہولڈرز ان بانڈز کو اپنے بینک کھاتوں میں نقد، 25 اور 40 ہزار کے پریمیئم بانڈز خرید کر یا انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرواسکتے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق بانڈ کو اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے نقد کروایا جاسکتا ہے، اس کے لیے بینکوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

30 جون 2023 کے بعد ان بانڈز کو تبدیل نہیں کروایا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں