*بلوچستان کے ہاٸی رسک علاقوں کے ہسپتالوں میں بارش و برفباری پیش نظر ایمرجنسی نافذ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر*
*سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے بلوچستان میں موسم سرما کے دوران بارش و برفباری کی پیشنگوئی کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صاحب اور وزیر صحت سید احسان شاہ صاحب کی خصوصی ہدایت پربلوچستان ہائی رسک علاقے چمن، ہرنائی، قلات،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی، مستونگ، نوشکی، پشین، زیارت ، ژوب کے ہسپتالوں میں بارش و برفباری پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی۔*
*سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے تمام طبی عملے کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کردی۔*
*گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی صورتحال اور برفباری کے پیش نظر پیشگی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،*