319

بریکنیگ نیوز محکمہ سول ڈیفنس شیخوپورہ کے زیر اہتمام ایل پی جی سیکٹر سے متعلقہ افراد کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں شیخوپورہ میں موجود ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور گھریلو صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محکمہ سول ڈیفنس شیخوپورہ کے زیر اہتمام ایل پی جی سیکٹر سے متعلقہ افراد کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا جس میں شیخوپورہ میں موجود ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور گھریلو صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محکمہ سول ڈیفنس کے انسٹرکٹر حافظ محمد سلمان نے مختلف افراد کو کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ ٹرینگ دی تاکہ اپنی اور دوسروں کی جان کی ہر ممکن حفاظت کی جاسکے۔
اس ٹرینگ پروگرام میں سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز خالد حسین گولڑوی ،میاں محمد ظفر، شمشاد علی ،رانا جہانزیب ،لیاقت علی، اقبال گجر، محمد ارسلان ، مقصود حسین، محمد انور ، طارق محمود اور دیگر کئی افراد نے شرکت کی جبکہ پنجاب پریس کلب کے صدر عامر محمود خان ،جنرل سیکرٹری ملک خالد محمود اور مختلف صحافیوں جن میں میڈیا نیوز پیپر کے بیورو چیف حافظ محمد طاہر عباس ،ملک مدثر شامل تھے نے بھی شرکت کی اور محکمہ سول ڈیفنس کی اس کاوش کو سراہا۔
سول ڈیفنس کے چیف وارڈن سٹاف محمد الیاس گجر بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے ایل پی جی کا کام کرنے والوں کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پنجاب پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کے صدر عامر خان کا کہنا تھا کہ ملک میں گھریلو سوئی گیس کی کمی کے باعث ایل پی جی کا کام وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی عدم دستیابی متوسط طبقہ کے گھریلو صارفین کے لئے نہایت پریشانی کا باعث بنتی ہے لہذا ہر ممکن حفاظتی انتظامات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سیکٹر کو پروموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
رانا رمضان انچارج نمائندگان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں