309

بریکنیگ نیوز شیخوپورہ تھا نہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نظام پور ڈھاکہ میں مشہور زمانہ #منشیات_فروش_بوٹا_بٹ گروہ نے آتشی اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے سابق ناظم یونین کونسل نظام پور ڈھاکہ

شیخوپورہ تھا نہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نظام پور ڈھاکہ میں مشہور زمانہ #منشیات_فروش_بوٹا_بٹ گروہ نے آتشی اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے سابق ناظم یونین کونسل نظام پور ڈھاکہ #چوہدری_محمد_شہباز_چھرا کے بھانجے کو قتل اوردو بھائیوں کو شدید زخمی کردیا جنہیں میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون بھی جان بحق ہوگئی ملزمان نے شدید اندھا دھند فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف ہرا س پھیلا دیا لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملز مان فرار ہوگئے، ڈی پی او شیخوپورہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل کی نگرانی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، بتایا گیا ہے کہ نظام پور ڈھاکہ میں کئی سالوں سے منشیات فروشی کا دھندہ سرعام ہورہا ہے اور بوٹا بٹ گروہ اپنے دروازوں کے سامنے سرعام چرس افیون اور ہیروئن فروخت کرتے ہیں اس گروہ کو رنج تھا کہ پولیس کو انکی بار بار شکایات سابق ناظم کے لوگ کررہے ہیں اور اس رنجش پر درجن سے زائد مسلح منشیات فروش گروہ نے جاوید چھرا، ثناء اللہ چھرا اور عثمان چھرا پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عثمان چھرا جان بحق ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں