ٹنڈوالہیار واپڈا حکام کی ہٹ دھرمی عروج پر ،۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار شہر کی سبحان کالونی کا ٹرانسفارمر بیس دن سے خراب تھا جو کی گزشتہ روز مرمت کروا دیا گیا لیکن بجلی کی سپلائی ابھی تک معطل ہے علاقہ مکین اور معصوم بچے گرمی سے بلبلا اٹھے گھروں میں پینے کا پانی تک موجود نہیں واپڈا ایس ڈی او ٹنڈوالہیار بجائے بجلی کی سپلائی چالو کرنے کے شکایت کرنے والوں پر برس پڑے علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے ایسے نااہل ایس ڈی او کو ہٹانے کا مطالبہ کیا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب شکایت لے کر جاتے ہیں تو افسران بات تک سننے کو تیار نہیں الٹا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ ماہ رمضان میں اعلان کیا گیا تھا کہ بجلی کی فراہمی کسی تعطل کا شکار نہیں ہوگی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے گزارش ہے کہ نااہل افسران کو فوری معطل کر کے ہمارے علاقے کی بجلی بحال کی جائے تا کہ عوام رمضان کے روزے رکھ سکے اگر بجلی کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی
240