او سی شیخوپورہ تھانہ اے ڈویژن کہ حدود میں ایک معصوم بچے کو کام چھوڑنا مہنگا پڑ گیا علاقہ بھکھی روڈ نئی آبادی آرائیاں والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا 13 سالہ علی رضا بچے کو دکان مالک نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
او وی
تفصیلات کے مطابق مقصود احمد کا بیٹا علی رضا جو ویلڈنگ کی دکان پر کام کرتا تھا کام چھوڑنے پر دکان مالک نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بچے سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی یہ واقعہ بھکھی روڑ نئی آبادی آرائیاں والا میں پیش آیا علی رضا کو کام چھوڑنا مہنگا پڑ گیا دکان مالک نے بچے کو دوبارہ دوکان پر بلا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے بچے پرظلم کی انتہا کر دی چار پانچ افراد نے بچے کو برہانہ کر کے تشدد شروع کر دیا تشدد کا شکار ہونے والا 13 سالہ علی رضا نامی بچہ منت سماجت کرتے ہوئے اپنی جان کی بھیک مانگتا رہا لیکن درندہ صفت انسان دوکاندار نے 4-5 افراد کے ہمراہ بچے سے بدفعلی کرنے کی بھی کوشش کی گی بچہ موقع ملتے ہی بچہ اپنی جان بچاتے ہوئے دوکان سے بھاگ نکلا اس خوفناک واقع سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقصود احمد اپنے بچے علی رضا کو لے کر پولیس سٹیشن گیا تو پولیس نے بات سننے سے انکار کر دیا اور پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے جس پر اہل علاقہ اور بچے کے والدین نے آئی جی پنجاب وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دیں
رانا رمضان انچارج نمائندگان