266

بریکنیگ نیوز گورنمنٹ سروسز ہسپتال کی وارڈ برائے امراض نسواں میں خواتین کا چیک اپ مرد ڈاکٹر سے کرانے پر عوامی حلقوں میں غم و غصہ کا اظہار۔ گائنی وارڈ برائے بیرون مریضاں OPD میں

گورنمنٹ سروسز ہسپتال کی وارڈ برائے امراض نسواں میں خواتین کا چیک اپ مرد ڈاکٹر سے کرانے پر عوامی حلقوں میں غم و غصہ کا اظہار۔

گائنی وارڈ برائے بیرون مریضاں OPD میں متعدد خواتین کا مرد ڈاکٹر سے معائنہ اور الٹرا سائونڈ کرانے سے انکار۔

سروسز ہسپتال گیٹ نمبر 4 وارڈ برائے خواتین میں مرد ڈاکٹرز کا آنا جانا شہریوں کے لئے غیر معیوب ٹھرا۔

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)

صوبائی دارلحکومت کے بڑے سروسز ہسپتال کی امراض نسواں وارڈ میں خواتین کا چیک اپ مرد ڈاکٹر سے کرانے پر عوامی حلقوں میں غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ متعدد حاملہ مریض خواتین کا مرد ڈاکٹر سے معائنہ اور الٹرا سائونڈ کرانے سے انکار کیا جاتا ہے مگر ہسپتال انتظامیہ خواتین ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مرد ڈاکٹرز سے چیک اپ پر اصرار کرتی ہے۔

آگاہ کیا جا رہا ہے کہ سروسز ہسپتال گیٹ نمبر 4 وارڈ برائے خواتین میں مرد ڈاکٹرز کا آنا جانا شہریوں کے لئے غیر معیوب سمجھا جاتا ہے مگر سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

شہری وعوامی حلقوں کے مطابق سروسز ہسپتال کی گائنی وارڈ میں مرد حضرات کا داخلہ بند کیا جائے اور خواتین کا چیک اپ فیمیل ڈاکٹرز سے ہی کرایا جائے۔
###

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں