محکمہ اطلاعات سندھ، میرپورخاص
میرپورخاص( 20 مارچ 2021 ہینڈ آوٴٹ) سینئر ممبربورڈ آف روینیو سندھ قاضی شاہد پرویز کی سربراہی میں آج کمشنر کمپلیکس میرپورخاص کے کانفرس ہال میں کمشنر میرپورخاص ڈویژن سید اعجاز شاہ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن سمیت ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سینئرممبر بورڈ آف روینیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ روینیو ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، محکمہ روینیو کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 31 مارچ 2021 تک تمام واجبات کی وصولی حدف حاصل کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا ذمہ دار علاقے کا اسسٹنٹ کمشنرز ہے اور انہیں بار بار ہدایات دیں گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقے سے ٹیکس وصولی کرکے مقررہ وقت تک قومی خزانے میں جمع کرائیں سینئر ممبر بورڈ آف روینیو نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس حدف حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں جا کر روینیو افسران سے اجلاس کررہا ہوں اس کا مقصد ہے کہ روینیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔ سینئر ممبر بورڈ آف روینیو نے مزید کہا کہ سالانہ 12 لاکھ روپے سے زائد آمدنی رکھنے والے شہری پر ٹیکس لاگو ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں جاکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا ٹیکس وصولی درست ہورہی ہے یا نہیں اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنا کام مزید بہتر کرنے اور ٹیکس حدف بڑہانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ملکی معیشت ترقی کرسکے اس کے علاوہ ٹیکس نوٹس سندھی زبان میں شائع کئے جائیں تاکہ آبادگاروں کو سمجھنے میں دشواری نہ ہو۔ انہوں نے اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی بہتر ہوگی اسے ایوارڈ دیا جائے گا ۔ اس موقع پر کمشنر میرپورخاص ڈویژن سید اعجاز شاہ کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف روینیو کو میرپورخاص آمد پر خوش آمدید کہا اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ انہیں فیلڈ میں اگر مسائل درپیش ہوں تو ڈپٹی کمشنر اور دیگر سینئر اور تجربہ کار افسران سے مدد لی جائے تاکہ کارکردگی بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن، ڈپٹی کمشنرز عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن میں کافی تجربہ کار افسران موجود ہیں اور مقررہ ٹیکس حدف حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ اس موقع پر محمد علی ببر نے محکمہ روینیو کے لئےمقررہ ٹیکس حدف اور وصولی کے متعلق بریفنگ دی۔
202