OC
شیخوپورہ مانانوالہ پولیس کے ایس ایچ او رانا اعظم کی دبنگ کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش ذوالفقار عرف جپھی گرفتار چرس اور افیون برآمد-
VC
مانانوالہ پولیس نے بڑی کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ذوالفقار عرف جپھی چیمہ کو منشیات کی بھاری مقدار چرس اور افیون سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم منشیات فروش کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے جو ایک عرصہ سے تھانہ مانانوالہ پولیس کو مطلوب تھا-ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ رانا اعظم کو اطلاع ملی کہ ملزم ایک ویران حویلی میں منشیات فروش کر رہا ہے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حویلی کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ملزم کو منشیات کی بھاری مقدار چرس اور افیون سمیت گرفتار کر لیا-ملزم کے قبضہ سے بھاری رقم اور الیکٹرانک کنڈا بھی برآمد ہوا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات لاکر مانانوالہ میں سپلائی کرتا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
رانا رمضان بیورچیف شیخوپورہ