*بیلہ () شکیل سرمستانی بلوچ کے قتل کے خلاف اور انصاف کی عدم فراہمی پر نیشنل پریس کلب بیلہ کے سامنے احتجاج قیادت سرمت بلوچ قومی اتحاد لسبیلہ کے ضلعی صدر ایم عیسیٰ سرمستانی بلوچ اور صوباٸی اسپورٹس سیکریٹری نعیم سرمستانی بلوچ نے کی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی یوتھ ونگ بیلہ سٹی کے چیرمین سید حنیف شاہ زاہد علی رحمت اللہ جاویدشبیر احمد سرمستانی نصراللہ ریاض علی مہراللہ علی بخش اکرم سرمستانی شہزاد سرمستانی اکرم غلام قادر غلام حیدر شاہد علی معراج علی. علی حیدر محمد خان اور دیگر شریک تھے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بیلہ میں سرمست بلوچ قومی اتحاد کے رہنماوں نے شہید بےنظیر بھٹو چوک اور نیشنل پریس کلب بیلہ کےسامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوۓ کہاکہ چند ماہ قبل پولیس تھانہ بیلہ کے لاکپ میں قتل ہونے والے شکیل احمد سرمستانی بلوچ کے قتل میں ملوث اس وقت کے SHO سب انسپیکٹر محمد جان ساسولی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج اور مقدمہ معزز عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود محمد جان ساسولی کو ایس ایچ او وندر سٹی تعینات کیا گیا ہے جو کہ نہ صرف مقتول شکیل سرمستانی کے ورثا۶ کے زخمیوں پر نمک پاشی بلکہ معزز عدالتکی بھی توہین کے مترادف ہے ورثا کو انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ آج سرمست قومی اتحادمرکزی چیرمین حاجی غلام نبی سرمستانی بلوچ کے حکم پر نیشنل پریس کلب بیلہ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے جبکہ آٸندہ کے لیے لاٸحہ عمل میں بھوک ہرتالی کیمپ اور آر سی ڈی شاہراہ بلاک کرنے کی حکمت عملی طے کی گٸی ہے اور روڈ بلاک کا داٸرہ پورے بلوچستان میں ہوگا مظاہرین و مقررین نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی صوباٸی وزیر داخلہ ضیا۶لانگو آٸی جی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہیکہ متنازعہ SHO وندر محمد جان ساسولی کو فل الفور معطل کیا جاۓ اور مقتول شکیل احمد بلوچ کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جاۓ*
330