تھرپارکر
مٹھی سول ہسپتال سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ نہ رک سکا آج بھی ایک نوجوان، ایک خاتون اور تین بچوں کی لاشیں ورثا کو اٹھانی پڑی اور کشمِیر چوک مِٹھی آج بھی احتجاجوں کا مرکز رہا۔
سول ہسپتال مِٹھی کے ایم ایس اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہر آئے دن تھر کے لوگوں کو سول ہسپتال مِٹھی کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانی پڑ رہی ہیں۔ صحافی جِی آر جُونیجو کے بھائی کے فوت ہونے کے باد آج ساتویں روز ایک اور نوجوان 17 سالہ سُنِیل مینگھواڑ سکنہ موراں تَلِی ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث دم توڑ گیا جس کی لاش کشمیر چوک پر رکھ کر ورثاء نے احتجاجی دھرنا دیا اور صحافی جِی آر جُونیجو کے بھائی کے فوت ہونے کے واقعے کے خلاف آج ساتویں روز بھی صحافی سراپا احتجاج بنے رہے کہ شام کو اسی سول ہسپتال مِٹھی سے ایک خاتون کی لاش بھی ورثاء کو اٹھانی پڑی اور تین معصوم بچے بھی مناسب علاج نہ ملنے پر دم توڑ گئے آج سارا دن کشمیر چوک احتجاجوں کا مرکز بنا رہا۔
*کشور کمار سرے عام سی آئی ڈی نیوز رپورٹر ضلع تھرپارکر*