268

بریکنیگ نیوز ٹک ٹاک بناتے ہوئے 2 نوجوان نہر میں گر گئے- *شیخوپورہ:* بھکھی نہر فیصل آباد روڑ پر 2 نوجوان ٹک ٹاک بناتے نہر میں گر گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش میں

ٹک ٹاک بناتے ہوئے 2 نوجوان نہر میں گر گئے-

*شیخوپورہ:* بھکھی نہر فیصل آباد روڑ پر 2 نوجوان ٹک ٹاک بناتے نہر میں گر گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ کر ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہے- ابتدائی اطلاع کے مطابق رائیونڈ سے آئے ہوئے 2 نوجوان بھکھی نہر پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں گر گئے جن کو ریسکیو 1122غوطہ خور ٹیم تلاش کررہی ہے-
ڈوبنے والے نوجوانوں میں ذیشان رشید ولد عبدالرشید 17 سال سکنہ رائیونڈ اور ساجد ولد امانت علی 20 سال سکنہ رائیونڈ ہیں-

رانا رمضان بیورچیف شیخوپورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں