231

بریکنگ نیوز اسلام آباد پولیس کی طرف سے بے گناہ قتل کیے جانے والے اسامہ ستی شہید سپرد خاک خطہ کوہسار کی عوام، تاجر یونین اور لواحقین کی طرف کشمیر ہائی وے پر شدید احتجاج کیا گیا

وائس آور خبر شامل کرتے ہیں اسلام آباد سے جہاں رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے نمائندہ انچارج ظاہر ستی ان کا کہنا ہے کہ

اسلام آباد پولیس کی طرف سے بے گناہ قتل کیے جانے والے اسامہ ستی شہید سپرد خاک
خطہ کوہسار کی عوام، تاجر یونین اور لواحقین کی طرف کشمیر ہائی وے پر شدید احتجاج کیا گیا
چند میڈیا چینل کی طرف سے غلط رپورٹنگ کی شدید مزمت کی گئی اور جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

کوٹلی ستیاں کے ایک اور نوجوان پولیس کی دہشت گردی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا اسامہ ندیم شہید کو گھر واپس آتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے 17 گولیاں مار کر شہید کردیا لواحقین اور اہلیان کوہسار کی طرف سے کشمیر ہائی وے پر میت رکھ کر شدید احتجاج کیا گیا جس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے میجر لطاسب ستی، رہنما پیپلزپارٹی آصف شفیق ستی ،راجہ احسان ستی، عبدالجبار ستی ،تبسم منیر ستی ،راشد محبوب ،مسلم لیگ ن راجہ عتیق سرور، حافظ عثمان عباسی، سمیع اللہ ستی ،ارشد ستی، فیصل ستی باغی ، زاہد ستی ،زاہد ستی ،وسیم نجیب ستی، ظفر الطاف، خضر الطاف ستی، نصیر ستی ،خالد حسین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد، انجمن تاجران اور اسلام آباد کے رہائشی موجود تھے لواحقین کا موقف تھا کہ جوڈیشل انکوائری کی جائے اور پولیس کےملازمین کو کرار واقعی سزا دی جائے اور کیس کو جلد منتقی انجام تک پہنچایا جائے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف ایڈیشنل ڈی سی اور ایس پی آپریشنل نے لواحقین اور عوام سے مذاکرات کیے انتظامیہ نے لواحقین کے مطالبات مان لیے اس کے بعد اسامہ شہید ستی کی نمازے جنازہ ادا کی گئی اہلیان کوہسار نے کہا کہ اگر انصاف کے تقاضے پورا نہ ہوئے تو پھر دوبارہ بھی احتجاج کیا جائے گا عوام کا مطالبہ ہے پولیس کی تربیت پر زور دیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں جمیعت طلبہ نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں قاتلوں کی پھانسی کا مطالبہ کیا گیا وزیرداخلہ شیخ رشید، ذلفی بخاری، شہریار آفریدی کی لواحقین سے تعزیت چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے بھی پولیس کے ملازمین کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا خطہ کوہسار کی عوام میں اسامہ ستی کی شہادت کے حوالے سے پولیس کے رویہ کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں