بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فہیم خان نے حکومتی سرپرستی کے بغیر ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک وقوم کانام روشن کیا۔
فہیم خان کا کامیابی کے بعد کہناتھاکہ اللہ شکر ہے کہ میں نے گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے ملک کا سبز ہلالی چرچم دنیابھر میں بلند کیا۔
چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کیلئے مجھے گورنمنٹ کی جانب سے کوئی سپورٹ اور سرپرستی حاصل نہیں میں نے اپنے مدد آپ اور اپنے کلب کوچ کی سرپرستی میں چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔گولڈ میڈلسٹ فہیم خان
#کوئٹہ(محمد شاہ دوتانی)بلوچستان کے پسماندہ شہر کچلاک سے تعلق رکھنے والا 15 سالا فہیم خان جہنوں نے قازکستان میں ہونے والے ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔فہیم خان کا کامیابی کے بعد کہناتھاکہ اللہ شکر ہے کہ میں نے گولڈ میڈل حاصل کرکے اپنے ملک کا سبز ہلالی چرچم دنیابھر میں بلند کیا۔اُن کا اس موقع پر مزید کہناتھاکہ اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کیلئے مجھے گورنمنٹ کی جانب سے کوئی سپورٹ اور سرپرستی حاصل نہیں میں نے اپنے مدد آپ اور اپنے کلب کوچ کی سرپرستی میں چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔اور آج گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔اگر حکومت سرپرستی اور تعاون فراہم کریں تو مستقبل میں بھی ملک وقوم کا نام روشن کرونگا۔
213