کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب۔
راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کی سربراہی میں ہوئی۔ سماعت کے دوران ماڈل کے خلاف سماعت طویل عرصہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جوعدالت نے مسترد کردی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ قانونی کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔ ملزمہ دبئی سے عمان چلی جاتی ہے پاکستان نہیں آتی۔
عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ تاریخ پرملزمہ پیش نہ ہوئیں توقانون کے مطابق اشتہاری قراردیا جائے گا۔
عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضامنوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا جب کہ ایان علی کے تمام اثاثے ضبط کرنے کے لیے تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ ایان علی کے خلاف سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔