کراچی: بلوچستان سے آنے والی کیلے کی گاڑیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ یہ معلومات کسی سرکاری یا انٹیلیجنس ادارے کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں بلکہ ایک نجی مقامی ذریعے سے حاصل ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسمگلرز اب کیلے کی آڑ میں منشیات کی ترسیل کا نیا طریقہ استعمال کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں میں خفیہ خانے بنائے جاتے ہیں جبکہ راستے میں نمبر پلیٹس بھی تبدیل کی جاتی ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچا جا سکے۔
مزید انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بعض گاڑیوں کے چیسز نمبر اور رجسٹریشن میں بھی ردوبدل کیا جاتا ہے، جس کے باعث ان کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے۔ یہ گاڑیاں بظاہر پھلوں کی سپلائی لے کر کراچی میں داخل ہوتی ہیں مگر ان کے اندر منشیات چھپائی جاتی ہے۔
نجی ذرائع کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور الرٹ رہیں۔ خاص طور پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیلے سے لدی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے نمبر پلیٹس، چیسز نمبر اور مکمل کاغذات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے، جبکہ مشکوک گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جائے۔
واضح رہے کہ یہ معلومات کسی سرکاری ادارے کی طرف سے جاری نہیں کی گئی بلکہ نجی مقامی ذریعے کے مطابق سامنے آئی ہیں، تاہم خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے تاکہ منشیات کی اس ممکنہ اسمگلنگ کو بروقت روکا جا سکے۔
6