62

حب: تھانہ ہائیٹ کی حدود میں ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس کی غفلت بے نقاب حب پولیس تھانہ ہائیٹ کی حدود میں ایک اور سنگین واردات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

حب: تھانہ ہائیٹ کی حدود میں ڈکیتی، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس کی غفلت بے نقاب
حب پولیس تھانہ ہائیٹ کی حدود میں ایک اور سنگین واردات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تھانہ ہائیٹ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو چکے ہیں، چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں، مگر پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے۔ شہریوں کے مطابق پولیس کا کوئی مؤثر گشت موجود نہیں، جبکہ تھانے کی نفری صرف بعد ازاں بیان لینے اور کاغذی کارروائی تک محدود رہ گئی ہے۔
عوام نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ ہائیٹ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں، جس کے باعث جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت پولیس گشت اور مؤثر حکمتِ عملی ہوتی تو قیمتی انسانی جان ضائع نہ ہوتی۔
علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حب پولیس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور علاقے میں فوری طور پر پولیس گشت بڑھا کر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں