273

ملک بھر میں سیاسی، سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں میں نہانے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ اس عمل سے نہ صرف قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بلکہ ملکی خزانے کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

نہروں میں نہانے پر پابندی کا مطالبہ، وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل

اسلام آباد سے میاں محمد منشاء کی رپوٹ کے مطابق

ملک بھر میں سیاسی، سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں میں نہانے پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ اس عمل سے نہ صرف قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں بلکہ ملکی خزانے کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال درجنوں افراد نہروں میں ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں، جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو اداروں کو نہایت پیچیدہ اور مہنگے آپریشنز کرنا پڑتے ہیں۔ ان آپریشنز میں قیمتی وسائل، وقت اور انسانی محنت صرف ہوتی ہے، جو ملکی خزانے پر اضافی بوجھ بن رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور سخت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کی جانب سے یہ بھی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) کو سختی سے احکامات جاری کیے جائیں کہ ان کے علاقوں میں اس قسم کے واقعات کی صورت میں متعلقہ ادارے ذمہ دار ٹھہرائے جائیں۔

وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر نہروں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو قیمتی جانوں کا ضیاع اور ملکی وسائل کا نقصان جاری رہے گا، جو کسی طور بھی قابل قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں