کورنگی کراچی میں ڈی ایم سی ڈاریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر
گہری نیندیں سورہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کے ایم سی کے افسران بھی خواب خرگوش کے مزے میں لینے میں مگن ہیں
ایک رپورٹ کے مطابق تھانہ شاہ فیصل کالونی کے گرد نواح میں مین بازاروں اور مین گلیوں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار دوکانیں ٹھیکے اور رھڑی بان اور ٹھیہ پتھاڑ مافیا نے قبضہ کر لیا ہے
باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ قبضہ مافیا کو تمام اداروں کی
سر پرستی حاصل ہے جن کو وہ بھتہ دیتے ہیں جس میں شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے
اس پر مقامی رہائش پزیر اور سیاسی و سماجی شخصیات اور سیول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے ممبر نے کہا ہے کہ اگر خدا نہ خواستہ اس علاقے میں کوئی ایمرجنسی حادثہ پیش آجاے
تو یہاں پر نہ تو اندر ایمبولینس موقع پر پہنچ سکتی ہے اور نا ہی کوئی فائر بریگیڈ
کراچی شہر آئے روز کہیں نہ کہیں ایک نیا حادثہ رونما ہوتا ہے
جس پر ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو بھر وقت پہنچے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
جس کے زمہ دار سسٹم آپریٹ کرنے والے راشی افسران ہوتے ہیں جن کی وجہ سے
بروقت امدادی کارروائیاں نہ ہونے کہ وجہ سے بہت سارے قیمت اثاثوں سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں
پہلے تو کسی کا جانی نقصان ہونا اور پھر مالی نقصان ہونے پر
انتظامیہ کا بھرپور ساتھ شامل ہوتا ہے اہلِ علاقہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاے