بلوچستان کے ضلع حب جو کہ ایک بہت بڑی ابادی پر قائم ہے جس میں DHO
اور ڈرگ انسپکٹر نے عطائی ڈاکٹروں کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا عندیہ دے دیا ہے جو کہ کھلے عام عوام کو موت بانٹنے لگے ہیں با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہاں پر تمام میڈیکل سٹور اور کلینک ہفتہ دیتے ہیں جس کہ وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جانتی
اور ایکسپائر ادویات اور کی بھر مار ہے اور میڈیکل سٹور کی آڑ میں مکمل ہسپتال چل رہے ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں ڈی این سی چھوٹے چھوٹے بڑے آپریشن اور اس کے علاؤہ بھی بہت کچھ ہو رہا ہے
ایک اور باخبر ذرائع سے تصدیق کروائی گئی ہے کہ
حب میں میڈیکل اسٹور کے ساتھ ساتھ عطائی اور
پروفیشنل ڈاکٹر بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں
MBBS حب شہر میں بہت سارے ایسے ہسپتال ہیں جو لوٹ ماری میں آغا خان ہسپتال اور لیاقت نیشنل هسپتال کا مقابلہ کر رہے ہیں حب شہر میں عطائی ڈاکٹر بھی لوٹ ماری میں سے کم نہیں ہیں بخار اور کھانسی کے مریضوں کو انتہائی ہائی ڈوز کے انجکشن اور ادویات لکھ کر دیتے ہیں جس سے مریض عارضی طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں مگر ان کے انجکشن آور ادویات سے مریضوں کے دل جگر گرده معدہ خراب ہو جاتے ہیں کچھ سالوں میں وہ دل گردہ معدہ کے پیشنٹ بن جاتے ہیں کون لیگا اس کا نوٹس حب میں انتظامیہ
خاموش کوئی پوچھنے والا نہیں
عوام نے ڈی سی حب سے اپیل کی ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کروایا جاے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے