194

کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر ساوتھ زون پولیس کا کلفٹن ڈویژن میں اسلحہ کی نمائش۔ منشیات ۔فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ

*کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر ساوتھ زون پولیس کا کلفٹن ڈویژن میں اسلحہ کی نمائش۔ منشیات ۔فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ۔*

جنرل ہولڈ اپ میں ساؤتھ زون کے تمام افسران سمیت کسٹم انٹیلیجنس و ایکسائز ڈپارٹمنٹ سمیت ٹریفک کے افسران نے بھی حصہ لیا۔

کلفٹن ڈویژن کے 15 ناکہ پوائنٹس پر 68 مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔۔

چیکنگ کے دوران 05 افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا۔جن سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ۔

26 سیکورٹی گارڈز کے اسلحہ کی ویرفیکش کی گئی جن میں سے 09 سیکورٹی گارڈز کو مزید کاروائی کے لیے تھانے منتقل کیا گیا ۔

کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر 47 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ چار گاڑیاں کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لی ۔

دوران کریک ڈوان اوور اسپیڈنگ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں